- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
بلاول چند روز میں مان جائیں گے کہ اگلی حکومت ن لیگ کی ہے، رانا ثنا اللہ

(فوٹو : فائل)
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے بلاول پیپلزپارٹی کی حکومت کے آنے کا دعویٰ کرتے رہے، اب وہ مخلوط حکومت کی بات کر رہے ہیں لیکن اگلے چند دنوں میں وہ مان جائیں گے کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی آ رہی ہے۔
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پی ٹی آئی کے منحرف سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر لیگی صوبائی صدر نے بلاول بھٹو زرداری کو چھوٹا بھائی سمجھ کر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہمارے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے ہمارے خلاف باتیں ضرور کریں لیکن ہم نے اوئے توئے کی سیاست اور تصادم سے ہر صورت میں بچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے اس لئے اب شاید سیاست میں ماضی کی طرح مداخلت نہ ہو سکے، پی ڈی ایم کبھی بھی انتخابی اتحاد نہیں رہا لیکن الیکشن کے بعد ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اب کی بار جنوبی پنجاب کی 46 میں سے 40 سے زائد نشستیں جیت جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم بلاول کی زبان یا انداز میں جواب نہیں دینا چاہتے، ہم اس قسم کی تلخیوں کو بڑھائیں گے نہیں بلکہ کم کریں گے، الیکشن کے بعد بھی ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پنجاب میں الیکشن لڑنے کے لئے پیپلزپارٹی کو ہماری مخالفت میں بات کرنا ہو گی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف بننے والا اپوزیشن اتحاد بعد میں حکومتی اتحاد تو بنا لیکن وہ کبھی بھی انتخابی اتحاد نہیں تھا، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے ساتھ صوبہ خیبرپختونخوا میں اتحاد کی تجویز ضرور ہے لیکن ابھی اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ملکی مسائل ایسے ہیں کہ آئندہ انتخابات کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
لیگی صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں اب مداخلت پہلے کی طرح نہیں ہو سکے گی، پنجاب کے جس حلقے میں ہمارا اپنا ورکر مضبوط امیدوار ہوا تو اسے ہی ٹکٹ دی جائے گی، دوسری صورت میں الیکٹیبلز کو ٹکٹ دینے میں کوئی حرج نہیں، جنونی پنجاب صوبے کا فیصلہ وقت آنے پر کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاور مانیکا کا انٹرویو سنیں اور صرف یہ دیکھیں کہ وہ سچ کہہ رہے ہیں یا نہیں، میری اطلاعات کے مطابق خاور مانیکا کی زیادہ تر باتیں درست ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔