- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
بھارت میں شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑجانے پر لڑائی، 6 افراد زخمی

فوٹو: فائل
آگرہ: برصغیر پاک و ہند میں شادیوں کی تقاریب میں کھانے کے موقع پر عمومی طور پر افراتفری دیکھنے میں آتی ہے۔ پوری تقریب کے دوران اپنی نشستوں پر تہذیب سے بیٹھے ہوئے مہمان طعام کےموقع پر تمام آداب، تہذیب و شائستگی بھول جاتے ہیں اور کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ بعض اوقات تو چھینا جھپٹی یہاں تک کہ توتکار بھی ہونے لگتی ہے۔
اسی نوع کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں رس گلے نہ ملنے پر لڑائی ہوگئی جس میں چھ افراد زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔
اس واقعے کے بارے میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمس آباد تھانے کے ایس ایچ او انیل شرما نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کے تھانے کی حدود میں گذشتہ اتوار کی شب پیش آیا۔
ایس ایچ او کے مطابق اتوار کی شب برج بھان کشوا نامی شخص کے گھر پر شادی کا فنکشن تھا۔ اس موقع پر دیگر پکوانوں کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے لیے رس گلے بھی رکھے گئے تھے جو مہمانوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کم پڑگئے۔
رس گلے نہ ملنے پر ایک شخص نے میزبانوں پر طنزیہ فقرے کسنے شروع کردیے جس کی وجہ سے لڑائی ہوگئی جس میں چھ افراد بھگوان دیدی، یوگیش، منوج، کیلاش، دھرمیندر اور پون زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔
انیل شرما کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اورا س واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
انیل شرما کا کہنا ہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ برس اعتماد پور میں رونما ہوا تھا جب شادی کی تقریب میں مٹھائی کم پڑجانے پر ہونے والی لڑائی میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔