- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
تقسیم کے وقت بچھڑجانیوالی خاتون کا 76سال بعد مکہ مکرمہ میں اپنے خاندان سے ملاپ

حاجرہ بی بی خانہ کعبہ میں اپنی بھانجی حنیفاں بی بی کے ساتھ (فوٹو: ایکسپریس )
لاہور: 1947 میں پاکستان اور انڈیا کی تقسیم کے دوران اپنے خاندان سے بچھڑ جانے والی مسلمان خاتون کی 76 سال بعد ان کے بھارتی خاندان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوگئی۔
فیصل آباد کی رہائشی حاجرہ بی بی کی عمراس وقت 100 سال کے لگ بھگ ہے، ان کی 76 برسوں بعد مکہ مکرمہ میں اپنے خاندان سے ملاقات ہوئی ہے ،ان کاخاندان کپورتھلہ انڈیا میں مقیم ہے۔
حاجرہ بی بی کے مطابق 1947 میں ہنگاموں کے دوران وہ اپنے خاندان سے بچھڑ گئی تھیں۔ چند برس قبل انہیں ایک خط موصول ہوا جس کے ذریعے انہیں معلوم ہوا کہ ان کی ایک بہن مجیداں بی بی زندہ ہیں اور بھارتی پنجاب میں رہتی ہیں۔
انہوں نے اپنی بہن سے رابطے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ تاہم گزشتہ سال ’ پنجابی لہر ‘ نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے چند روز بعد ہی بھارت میں مقیم ان کے خاندان کا سراغ مل گیا۔
حاجرہ بی بی کے لیے جہاں یہ خوشی کی خبرتھی وہیں افسوس بھی تھا کہ ان کی بہن اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی بھانجی حنیفاں بی بی حیات ہیں، پنجابی لہر نے دونوں کی وٹس ایپ پر بات چیت بھی کروائی اور اس کے بعد دونوں کی ملاقات کے لیے کوششیں شروع ہوگئیں۔
1947 میں بچھڑجانے والے خاندانوں کو ملانے کے لیے سرگرم پاکستانی ناصرڈھلوں نے ’’ ایکسپریس ٹربیون ‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ کوشش کی کہ بھارتی خاندان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ دربارصاحب پہنچے اور وہاں ان کی حاجرہ بی بی اور ان کے خاندان سے ملاقات کروائی جاسکے لیکن بھارتی خاندان کو اجازت نہیں مل سکی۔
ناصرڈھلوں کے مطابق حنیفاں بی بی اور ان کے خاندان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزے کے لیے بھی درخواست دی لیکن انہیں ویزا نہ مل سکا۔ حاجرہ بی بی کی اپنے خاندان سے ملنے کے لیے بے قراری بڑھتی جارہی تھی۔ لیکن پاکستان اور بھارتی حکومت کی طرف سے ویزا نہیں مل رہا تھا۔
ناصر ڈھلوں نے بتایا کہ اس دوران امریکا میں مقیم ایک سکھ شہری پاؤل سِنگھ گِل کو جب اس کا علم ہوا تو انہوں نے تجویز دی کہ دونوں خاندانوں کی سعودی عرب میں حج کے موقع پر ملاقات کروا دی جائے۔ حج میں چونکہ ابھی کافی ماہ باقی ہیں اوراس پراخراجات بھی زیادہ آنے تھے اس لیے دونوں خاندانوں کے عمرے کا اہتمام کیا گیا اور بالاخردونوں خاندانوں کی کعبۃ اللہ کے سامنے ملاقات کروادی گئی۔
76 سال بعد ملنے والے دونوں خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی، حاجرہ بی بی نے بتایا کہ انہیں دہری خوشی ملی ہے ایک تو اپنی بھانجی اورخاندان سے ملاقات ہوگئی اور دوسرا اللہ کے گھرکا دیداربھی ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔