کراچی میں رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ہراساں کرنے پر سب انسپیکٹر سمیت 3 اہلکار گرفتار

طحہ عبیدی  منگل 21 نومبر 2023
فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

  کراچی: شہر قائد کے ضلع شرقی میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ہراساں کرنے پر سب انسپیکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

کراچی میں رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار کیخلاف تھانہ ساٸٹ سپرہاٸی وے میں مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چوتھا سب انسپیکٹر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں دیدار، اللہ بخش اور انور شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ہراساں اور ناانصافی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کو ہرگز اجازت نہیں دی جاٸیگی کہ وہ کسی شہری یا غیرملکی کو تنگ کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔