آئی پی ایل؛ ممبئی انڈینز نے دہلی ڈیرڈیولز کو شکست دیدی، کنگز الیون بھی فتحیاب

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 24 مئ 2014
آئی پی ایل : دہلی ڈیر ڈیولز کے کپتان کیون پیٹرسن کا کٹ شاٹ، ممبئی کیخلاف انھوں نے 44رنز بنائے۔ فوٹو: آئی پی ایل

آئی پی ایل : دہلی ڈیر ڈیولز کے کپتان کیون پیٹرسن کا کٹ شاٹ، ممبئی کیخلاف انھوں نے 44رنز بنائے۔ فوٹو: آئی پی ایل

ممبئی: آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے دہلی ڈیرڈیولز کو 15 رنز سے شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے کا امکان برقرار رکھا، فاتح ٹیم 19.3 اوورز میں 173رنز بناکر آئوٹ ہوئی، مائیک ہسی 56رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

عمران طاہر نے3 وکٹیں لیں، دہلی کی ٹیم چار وکٹ پر 158رنز تک پہنچ پائی،جین پال ڈومنی45 پر ناٹ آئوٹ رہے، کیون پیٹرسن44 اور منوج تیواری41رنز بنا کر رخصت ہوئے۔دوسرے مقابلے میں کنگز الیون پنجاب نے راجستھان رائلز کو 16 رنز سے ہرا دیا،ناکام سائیڈ نے 4 وکٹ پر 179رنز جوڑے، شان مارش نے 40 کی اننگز کھیلی، راجستھان کی ٹیم جوابی اننگز میں 8 وکٹ پر 163رنز بنا سکی،جیمز فالکنر35 پر ناٹ آئوٹ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔