راولپنڈی پولیس ملازم کے قتل کا معما حل محکمے کا مالی اور رنگ ساز ہی قاتل  نکلے

ملزمان نے رقم ادھار لے رکھی تھی، تقاضا کرنے پر منصوبہ بندی کرکے نصیر کو بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا


ویب ڈیسک November 22, 2023
ساتھی کو قتل کرنے والے پولیس کے مالی اور رنگ ساز ہیں

پولیس ملازم کے قتل کا معما حل کرلیا گیا، جس میں محکمے کا مالی اور رنگ ساز ہی ساتھی کے قاتل نکلے۔

روات کے علاقے میں پولیس کے ملازم کلاس فورچوکیدار کے اندھے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان بھی پولیس کے مالی اور رنگ ساز نکلے۔ ملزمان نے مقتول نصیر سے رقم ادھار لے رکھی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق رقم کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتول کو بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان محمد ارشاد اور شاہ نواز کو روات پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل گھوکھر نے اس حوالے سے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔ معمولی رقم کے لیے اپنے ہی کولیگ کا قتل افسوسناک ہےملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں، پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں