ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ نے زرمک میں آئی ڈی ای حملے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا


ویب ڈیسک November 22, 2023
—فائل فوٹو

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے تناظر میں کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ رکھیں گے۔

انہوں نے زرمک میں آئی ڈی ای حملے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کی بقا کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

مزیدپڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں