اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں دھماکے سے خودکش حملہ آور ہلاک، گارڈ شدید زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 مئ 2014
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے علاقے کی مکمل تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار دے دیا۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے علاقے کی مکمل تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار دے دیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسلام آباد: جناح سپر مارکیٹ میں دھماکے سے خودکش حملہ آور ہلاک اور سپر مارکیٹ کا سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ نے سیکٹر ایف 6 کی جناح سپر مارکیٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن مارکیٹ پہنچنے سے قبل ہی پارکنگ ایریا میں دھماکا ہوگیا جس سے حملہ آور مارا گیا جبکہ دھماکے سے سپر مارکیٹ کا سیکیورٹی گارڈ بھی شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے علاقے کی مکمل تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔