بھارتی اداکار پرکاش راج 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں پھنس گئے

فراڈ ایک جیولر برانڈ نے کیا ہے اور اداکار اس جیولر کے کچھ عرصہ برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں، میڈیا ذرائع


ویب ڈیسک November 23, 2023
فوٹو : فائل

بھارتی تفتیشی ایجنسی نے 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں انکوائری کیلئے نامور بھارتی اداکار پرکاش راج کو طلب کرلیا۔

انڈین میڈیا ذرائع کے مطابق فراڈ ایک جیولر برانڈ نے کیا ہے اور اداکار اس جیولر کے کچھ عرصہ برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔

تفتیشی ایجنسی نے جیولر برانڈ کی مختلف برانچوں پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ پرکاش راج کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث 'پرانوو جیولرز' کے اسٹور مختلف صارفین کی شکایات کے بعد اکتوبر میں بند کردیئے گئے تھے۔

تامل ناڈو میں جیولر برانڈ کے مالک مدھان اور ان کی بیوی کیخلاف کیس بنایا گیا اور انہیں مختلف نوٹسز جاری کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں