کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 مئ 2014
 لیاری کے علاقوں پھول پتی لائن اور دبئی چوک میں کارروائیاں کی گئیں،ترجمان رینجرز فوٹو:فائل

لیاری کے علاقوں پھول پتی لائن اور دبئی چوک میں کارروائیاں کی گئیں،ترجمان رینجرز فوٹو:فائل

کراچی: رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقوں پھول پتی لائن اور دبئی چوک میں کارروائیاں کیں اور اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، دوسری جانب سرسید پولیس نے انڈا موڑ کے قریب سے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا۔  پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں سامان سپلائی کرنےوالی پرائیوٹ کمپنیوں کی گاڑیوں کو لوٹتے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور سامان سے بھری گاڑی بھی برآمد کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔