فالتو فیمینزم پر یقین نہیں مرد عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے نینا گپتا

خواتین برابری کے بجائے مالی آزادی حاصل کرنے اور اپنے کام پر توجہ دیں، نینا گپتا


ویب ڈیسک November 26, 2023
فوٹو: فائل

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں فالتو فیمینزم پر یقین نہیں اور وہ اس حقیقت پر بھی یقین نہیں رکھتیں کہ مرد اور عورت برابر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نینا گپتا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حقوق نسواں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ 'فالتو فیمینزم' پر یقین نہ کریں۔

نینا گپتا نے کہا کہ "میری نظر میں مرد اور عورت کبھی برابر نہیں ہوسکتے، خواتین برابری کے بجائے مالی آزادی حاصل کرنے اور اپنے کام پر توجہ دیں، اگر آپ گھریلو خاتون ہیں تو خود کو حقیر یا کمتر نہیں سمجھیں کیونکہ گھر سنبھالنا بہت اہم اور مشکل کام ہے"۔

اداکارہ نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ خواتین کو مردوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کی مثال میں اُنہوں نے ماضی کا اپنا ایک واقعہ سُنایا۔

مزید پڑھیں: نینا گپتا اداکارہ شبانہ اعظمی سے 'حسد' کیوں کرتی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف

نینا گپتا نے کہا کہ "کئی سال پہلے کی بات ہے میری صبح 6 بچے کی فلائٹ تھی تو میں ایئرپورٹ جانے کے لیے اپنے گھر سے صبح کے 4 بجے نکلی، اُس وقت اندھیرا تھا تو ایک نشے میں دھت آدمی میرے پیچھے لگ گیا تھا جس کے بعد، میں ایئرپورٹ جانے کے بجائے واپس اپنے گھر چلی گئی تھی"۔

اُنہوں نے کہا کہ "اُس کے بعد، اگلے دن میں نے وہی 6 بجے کی فلائٹ بُک کروائی اور پھر میرا دوست مجھے ایئرپورٹ چھوڑ کر آیا"۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ "مجھے اُس وقت اندازہ ہوا کہ ہر عورت کو اپنی زندگی میں مرد کی ضرورت ہوتی ہے"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں