آسٹریلوی ہائی کمشنر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کیلیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے

ویب ڈیسک  اتوار 26 نومبر 2023
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں سےملاقات کی ( فوٹو: ایکسپریس )

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں سےملاقات کی ( فوٹو: ایکسپریس )

 اسلام آباد: پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا۔ 

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔  ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، کپتان شان مسعود، سابق کپتان بابراعظم، کوچز اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ اس موقع پرانھوں نے گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اورآفیشلز سے تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔