فرانس میں تارکین وطن کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 26 نومبر 2023
فرانس میں تارکین وطن کے ٹھکانے میں آگ بھڑک اُٹھی، 8 ہلاک اور 8 زخمی۔ فوٹو: فائل

فرانس میں تارکین وطن کے ٹھکانے میں آگ بھڑک اُٹھی، 8 ہلاک اور 8 زخمی۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرانس کے دارالحكومت كے نواحی علاقے کی رہائشی عمارت ميں لگنے والی خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی وہاں تارکین وطن رہائش پذیر تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ٹیم نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ عمارت کو خالی کروا کر درجن سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی شناخت کا کام جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔