مٹیاری، حادثات وواقعات میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

نامہ نگار  اتوار 25 مئ 2014
نصرپور روڈ پر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، قاسم سوہو ٹرین کی زد میں آگیا، نہر اور درگاہ بھٹائی سے 2 لاشیں ملیں۔ فوٹو: فائل

نصرپور روڈ پر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، قاسم سوہو ٹرین کی زد میں آگیا، نہر اور درگاہ بھٹائی سے 2 لاشیں ملیں۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ: مٹیاری میں مختلف حادثات و واقعات کے باعث4 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوگئے، شہر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے میں پولیس ناکام، لوٹ مار کی وارداتیں جاری۔

تفصیلات کے مطابق نصرپور روڈ پر چنگ چی رکشے اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 22 سالہ کرشن جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، اڈیرو اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر 35 سالہ قاسم سوہو چل بسا جبکہ نصیر کینال کی مصری شاہ موری سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جسے پولیس نے ایدھی ٹنڈو آدم کے حوالے کردیا، ادھر ہالا میں لوٹ مار کی واردات کے دوران ایک نوجوان سلیم کو گولی ماردی گئی، مٹیاری ضلع میں لوٹ مار اور قتل وغارت وجھگڑے کی وارداتوں کے باعث ضلع بھر میں لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔