برطانیہ کے شہر لندن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما شہزاد اکبر نے خود پر تیزاب پھینکے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا، حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہوگیا۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ پولیس مجھے ملنے والی دھمکیوں سے پہلے سے آگاہ تھی اس لیے واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور ہنگامی صورتحال میں امداد دینے والے ادارے بروقت پہنچ گئے، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوں گے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہوں گے۔