فٹبالر کا 4 سالہ بیٹا سپر اسٹار بن گیا، 40 لاکھ انسٹاگرام فالوورز

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 نومبر 2023
عالمی شہرت یافتہ ایجنسی نے ماڈلنگ کنٹریکٹ بھی سائن کرلیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ ایجنسی نے ماڈلنگ کنٹریکٹ بھی سائن کرلیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

مانچسٹر: مانچسٹر سٹی کے فٹبالر فل فوڈن کا 4 سالہ بیٹا سپر اسٹار بن گیا۔

چیمپئنز لیگ میچ میں ٹیم کی فتح کا جشن والد کے کندھوں پر سوار ہوکر مناتے ہوئے ننھے رونی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، والدین ان کا ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ چلا رہے ہیں جس کے فالوور کی تعداد 40لاکھ سے تجاوز کرچکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی فٹبال فیڈریشن میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے

ٹیم کے کھلاڑی بھی 4سالہ سپر اسٹار سے مانوس اور ان کی موجودگی کو پسند کرتے ہیں، ان ویڈیوز کو لاکھوں افراد دیکھتے ہیں۔

اب ایک عالمی شہرت رکھنے والی ایجنسی نے ان کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کرلیا ہے،رونی اس کمپنی کیلیے فیشن ماڈلنگ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔