پٹرول کی قیمت میں 7 روپے ڈیزل میں 6 روپے لیٹر کمی متوقع

نمائندہ ایکسپریس / آن لائن  منگل 28 نومبر 2023
اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا—فوٹو: فائل

اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا—فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات7 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کو مسترد کردیا، اس ضمن میں آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشنچیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے وزارت پٹرولیم اور چئیرمن اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔