شاہ رخ خان سے تعلقات کیسے ہیں؟ سلمان خان نے بتا دیا

ویب ڈیسک  منگل 28 نومبر 2023
شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک دوسرے کی فلموں میں مختصر کردار ادا کیے ہیں:فوٹو:فائل

شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک دوسرے کی فلموں میں مختصر کردار ادا کیے ہیں:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان نے اداکار شاہ رخ خان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتا دیا

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ میرا تعلق اسکرین پر نظر آنے والے تعلق سے زیادہ اچھا ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب پردے کے پیچھے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو تو سینما کی اسکرین پر بھی اس کا عکس نظر آتا ہے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ میری ‘ آف اسکرین کیمسٹری’ سامنے دکھائی دینے والی ‘ آن اسکرین کیمسٹری’ سے زیادہ بہتر اور اچھی ہے۔

بالی ووڈ کے دونوں میگا اسٹارز کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے تاہم اب دونوں نے تلخیاں بھلا کر ایک دوسرے سے تعلق بحال کرلیا ہے۔ سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم ‘ پٹھان’ جبکہ شاہ رخ خان سلمان کی فلم ‘ ٹائیگر 3′ میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔