مسلم لیگ (ن) کی حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک  اتوار 25 مئ 2014
نواز شریف بھارت جا رہے ہیں تو گجرات میں شہید ہونیوالے مسلمانوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرتے آئیں، سربراہ ق لیگ۔ فوٹو: فائل

نواز شریف بھارت جا رہے ہیں تو گجرات میں شہید ہونیوالے مسلمانوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرتے آئیں، سربراہ ق لیگ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت چلتے ہوئے نہیں بلکہ چلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے شخصیات سے لڑتے تھے اور اب اداروں سے لڑ رہے ہیں، نواز حکومت چلتے ہوئے نہیں بلکہ چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک، فوج کی حفاظت پر احتجاج میں سب سے آگے ہیں اور قومی سلامتی کے اداروں پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ اگر وزیراعظم نے بھارت جانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرتے آئیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے پیر کو بھارت جائیں گے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔