رنبیر کپور میگا ایکشن تھرلر ’انیمل‘ کے ساتھ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ایکشن دھماکہ فلم ‘انیمل‘ اوپننگ ڈے پر 40 کروڑ کا شاندار بزنس کرسکتی ہے


ویب ڈیسک November 30, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور اپنے میگا ایکشن تھرلر فلم 'انیمل' کے ساتھ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں اور فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق فلم اوپننگ ڈے پر 40 کروڑ کا شاندار بزنس کرسکتی ہے۔

فلم کا دورانیہ اگرچہ ساڑے تین گھنٹے پر محیط ہے لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی تجسس سے بھرپور کہانی ناظرین کو جکڑ سکتی ہے۔

'انیمل' میں رنیبر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔


سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم 'انیمل' یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں