سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 نومبر 2023
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2023 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ تمام  تعلیمی ادارے یکم جنوری  2024 سے واپس کھلیں گے۔

تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔ موسم سرما کی 10 روز کی چھٹیوں کے دوران طلباء کو گھر میں پڑھنے کیلئے ہوم ورک بھی دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔