بھارت میں ایئرپورٹ کے بعد 42 اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

بھارت میں بم کی اطلاع پر 20 اسکولوں کو خالی کروالیا گیا


ویب ڈیسک December 01, 2023
بھارت کے نئی دہلی ایئرپورٹ کو بھی بم دھماکے میں اُرانے کی دھمکی دی گئی تھی، فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی پولیس کو ریاست کرناٹک کے 42 اسکولوں میں بم رکھنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس کو ایک میل موصول ہوئی جس میں اُن 42 اسکولوں کے نام بتائے گئے تھے جہاں بم رکھے گئے تھے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

دوسری جانب ان اسکولوں کو بھی ای میل کی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے والدین کو مطلع کرکے فوری طور پر اسکول کو خالی کردیا۔ اسی دوران پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا۔

پولیس کا ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ٹیم ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگا رہی ہے۔ ہم ایسی صورت حال میں اس دھمکی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ والدین اور میڈیا سے تعاون کی درخواست ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ممبئی ایئرپورٹ کو 48 گھنٹوں میں اُڑانے کی دھمکی؛1 ملین ڈالر کا مطالبہ

یاد رہے کہ رواں ہفتے ممبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بھی بم رکھنے سے متعلق ای میل موصول ہوئی تھی اور دھمکی دی گئی تھی کہ 48 گھنٹوں میں مطالبات نہ مانے گئے تو دھماکا کردیں گے۔





ممبئی پولیس بھی ای میل کرنے والے کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھی اور اب ایک ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں