کے پی میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 1 دسمبر 2023
شہید پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات تھا:فوٹو:فائل

شہید پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات تھا:فوٹو:فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ باڑہ کے علاقے نالہ میں دہشتگردوں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس  نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔