حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 2 دسمبر 2023
درخواستیں این بی پی کی تمام برانچوں پر نومبر 27 سے دسمبر 12، 2023 تک وصول کی جائیں گی
(فوٹو فائل)

درخواستیں این بی پی کی تمام برانچوں پر نومبر 27 سے دسمبر 12، 2023 تک وصول کی جائیں گی (فوٹو فائل)

  کراچی: نیشنل بینک نے سال 2024 کی حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے سال 2024 کی حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا ہے، درخواستیں این بی پی کی تمام برانچوں پر نومبر 27 سے دسمبر 12، 2023 تک وصول کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرینگے، سعودی عرب نے معاہدے کی منظوری دیدی

لانگ حج پیکیج میں ریگولر حج 38 تا 42 دن بشمول مدینہ 8 دن قیام کے لیے جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) 1،065،000 روپے فی کس، شمالی ریجن (دیگرشہر) 1،075،000 روپے فی کس جبکہ اسپانسر شپ حج اسکیم جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) 3،765 ڈالر فی کس، شمالی ریجن (دیگرشہر) 3،800 ڈالر فی کس مقرر کی گئی ہے۔

شارٹ حج پیکج برائے 20 تا 25 دن بشمول 3 تا 5 دن مدینہ میں قیام، ریگولر جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) 1،140،000 روپے فی کس، شمالی ریجن (دیگرشہر) 1،150،000 روپے فی کس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔