ملائکہ اروڑا نے ارباز خان اور جارجیا کا بریک اَپ کروایا؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 دسمبر 2023
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار و فلمساز ازبان خان اور ان کی اطالوی گرل فرینڈ اداکارہ جارجیا اینڈریانی کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جارجیا اینڈریانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ارباز خان اور اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “میں اور ارباز بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، میرے دل میں ہمیشہ اُن کے لیے احساسات رہیں گے”۔

جارجیا نے ملائکہ اروڑا سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “میرا اور ارباز خان کا بریک اَپ ملائکہ اروڑا کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ میں اور ارباز شروعات سے ہی جانتے تھے کہ ہمارا رشتہ زیادہ عرصے تک نہیں چلے گا کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “ملائکہ کبھی ہمارے درمیان نہیں آئی، نہ ہی اُنہوں نے ہمارے رشتے کو متاثر کیا، میں نے اور ارباز نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے”۔

یاد رہے کہ ماضی میں جارجیا اینڈریانی نے  بالی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے انٹرویو میں پہلی بار ارباز خان کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ارباز اور ملائکہ نے راہیں جدا کرلیں

جارجیا اینڈریانی کا کہنا تھا کہ “کورونا وائرس نے مجھے ارباز کے ساتھ رہنے اور اُنہیں جاننے کا موقع دیا، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں لیکن ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے”

واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی دسمبر 1998 میں ہوئی تھی۔ 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں لگتا ہے کہ اُنہوں نے خود کو سب سے آگے رکھ کر فیصلہ کیا، آج وہ پہلے سے بہتر انسان ہوں۔ آج اُن کا اپنے بیٹے کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ اُس کی ماں خوش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔