سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 2 دسمبر 2023
ایک تولہ سونے کی قیمت 223600روپے ہوگئی

ایک تولہ سونے کی قیمت 223600روپے ہوگئی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 2091 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3100روپے بڑھ کر 223600روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 2658روپے بڑھ کر 191701روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔