ٹھٹھہ، کینجھر جھیل کے قریب ٹریفک حادثہ، بچے سمیت 3 افراد ہلاک

نامہ نگار  پير 26 مئ 2014
کھمبو اسٹاپ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، گولارچی کے رہائشی میوو رامو، نامعلوم نوجوان اور بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ فوٹو: فائل

کھمبو اسٹاپ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، گولارچی کے رہائشی میوو رامو، نامعلوم نوجوان اور بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ: کینجھر جھیل کے نزدیک کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم معصوم بچے سمیت 3 افراد ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق گولارچی شہر کا رہائشی میوو ولد رامو ایک نوجوان اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کینجھر جھیل کے نزدیک کھمبو اسٹاپ کے سامنے سے جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کوسٹر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میوو، بچہ اور ایک نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان کی لاشیں سول اسپتال مکلی پہنچادی گئیں، ڈرائیور کوسٹر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔