راولپنڈی: آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 3 دسمبر 2023
فوٹو : ایف آئی اے

فوٹو : ایف آئی اے

 راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد امین کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خود کو شہری کا جعلی رشتے دار ظاہر کر کے رابطہ کیا اور حادثاتی صورتحال بتا کر 2لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیا لیے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم روزانہ کی بنیادوں پر سادہ لوح شہریوں کو بذریعہ میسیجز اپنے جال میں پھنساتے تھے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔