اسحاق ڈار 2 جون کو رواں سال کا اقتصادی جائزہ پیش کریں گے

نمائندہ ایکسپریس  پير 26 مئ 2014
مالی سال2013-14 کے دوران جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 3.5فیصد سے 3.6فیصد کے درمیان رہنے کاامکان ہے  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مالی سال2013-14 کے دوران جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 3.5فیصد سے 3.6فیصد کے درمیان رہنے کاامکان ہے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار 2جون کورواں مالی سال کااقتصادی جائزہ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کی اقتصادی کارکردگی پرمشتمل اکنامک سروے تیار کرلیا گیاہے جواشاعت کے مراحل میں ہے اورتوقع ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ آئندہ پیرکو پی بلاک آڈیٹویم میں پریس کانفرنس میں اکنامک سروے پیش کریںگے۔ اقتصادی جائزے کے مطابق مالی سال2013-14 کے دوران جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 3.5فیصد سے 3.6فیصد کے درمیان رہنے کاامکان ہے جبکہ مہنگائی (افراط زر)کی شرح 8.8 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 8.9فیصد تک رہنے، غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح 27فیصد جبکہ بیروزگاری کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافے کاامکان ظاہرکیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔