مہمند ایجنسی میں 5 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  پير 26 مئ 2014
اسی علاقے میں چند روز قبل 6 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسی علاقے میں چند روز قبل 6 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

مہمند ایجنسی: تحصیل پنڈیالی کے علاقے اتمان زئی سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے اتمان زئی سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، پانچوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ  مہمند ایجنسی میں فورسز پر طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی علاقے میں چند روز قبل 6 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔