تیز رفتار کار کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور محفوظ رہا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 6 دسمبر 2023
کار کو دیکھ کر کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اس میں کار کا ڈرائیور محفوظ ہوگا ۔

کار کو دیکھ کر کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اس میں کار کا ڈرائیور محفوظ ہوگا ۔

  کراچی: لانڈھی نمبر 4 میں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی ، حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا ۔

لانڈھی نمبر چار تھانے کے سامنے تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ، جس کی آواز اتنی زور دار تھی کہ لانڈھی پولیس اسٹیشن میں بیٹھے افسران و اہلکار اور اطراف کے رہائشی متعدد افراد گھر سے نکل آئے۔

پولیس نے دیگر افراد کی مدد سے کار میں پھنسے اس کے ڈرائیور کو باہر نکالا ، خوش قسمتی سے ڈرائیور بالکل محفوظ تھا۔

کار پول سے اتنی زور دار طریقے سے ٹکرائی تھی کہ وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی ، اسے دیکھ کر کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اس میں ڈرائیور محفوظ ہوگا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔