جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 6 دسمبر 2023
اسرائیل کے غزہ پر حملے 2 ماہ سے جاری ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیل کے غزہ پر حملے 2 ماہ سے جاری ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول کسی بین الاقوامی طاقت کے حوالے نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے بیان میں کہا کہ غزہ کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے اور یہ کام صرف اسرائیل کی فورسز ہی کرسکتی ہیں۔ جنگ کے بعد غزہ میں کوئی بھی بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی فوجی آپریشن کے خاتمے پر غزہ کی پٹی کو غیر مسلح ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملے، ایک روز میں 110 شہید

غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں اب تک 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔