- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
یوراگوئے کے صدر اپنی آمدنی کا 90 فیصد حصہ غریبوں پرخرچ کرتے ہیں
مونٹی وہڈیو: لاطینی امریکی ملک یوراگوئے کےصدر جوزمجوکا کو ان کی سادگی اور گزر بسر کے انداز کی وجہ سے دنیا کا سب سے سادہ ترین صدر کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا 90 فیصد مستحقین کی امداد پر خرچ کرتے ہیں اور اب انہوں نے شام میں خانہ جنگی کے باعث یتیم ہونے والے 100 بچوں کو بھی اپنی کفالت میں لے لیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یورا گوئے کے صدر موجوکا نے شام میں جنگ کے دوران یتیم ہونے والے 100 بچوں اور بچیوں کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر موجیکا کی ہدایت کے مطابق ہر یتیم بچے کے ساتھ اس کا ایک بالغ قریبی عزیز بھی یوا گوئے جائے گا جہاں ان تمام بچوں اور ان کے اقارب کو موسم گرما میں صدر کے زیر استعمال رہائش گاہ میں رکھا جائے گا۔
یوراگوئے کی خاتون اول کا کہنا ہے کہ صدر موجوکا نے پہلے یہ سوچا تھا کہ شامی بچوں کی کفالت کے بارے میں پارلیمنٹ سے اجازت لی جائے، مگر پھر انہوں نے خود ہی فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے یتیم بچوں کی کفالت کے فیصلے کا مقصد عالمی برادری کو شام کے مفلوک الحال بچوں کی فلاح کے لئے مٶثر اقدامات کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
واضح رہے کہ یورا گوئے کے صدر خوسے موجوکا کو دنیا کا سب سے غریب سربراہ مملکت کہا جاتا ہے وہ اپنی آمدنی کا 90 فیصد ناداروں کی مدد پر خرچ کرتے ہیں جبکہ سرکاری رہائش کے بجائے اپنے فارم ہاس میں رہتے ہیں اور سیکیورٹی بھی اپنے ساتھ نہیں رکھتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔