سندھ پولیس کے الیکٹرک کی ایک ارب 27 کروڑ سے زائد کی نادہندہ نکلی

ویب ڈیسک  پير 26 مئ 2014
کے الیکٹرک کی جانب سے 20 مئی کو لکھےگئےخط میں پولیس کوایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

کے الیکٹرک کی جانب سے 20 مئی کو لکھےگئےخط میں پولیس کوایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ پولیس کےالیکٹرک کی ایک ارب 27 کروڑ سےزائد کی نادہندہ نکلی جس کے بعد ادارے نے دھمکی دی ہے کہ اگر دو روز میں ادائیگی نہ کی گئی تو تمام کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق کےالیکٹرک کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئی جی سندھ کو ڈی آئی جی فنانس کے ذریعے خط بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ محکمہ پولیس کے ذمہ ایک ارب 27 کروڑ 67 لاکھ 32 ہزار455 روپےکےواجبات ہیں جس کی ادائیگی کے الیکٹرک کو 28 مئی تک کرنا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 20 مئی کو لکھےگئےخط میں پولیس کوایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی کہ واجبات ادا کردیئےجائیں بصورت دیگر محکمہ پولیس کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئےجائیں گے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔