ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک  پير 26 مئ 2014
ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت جاری ہے،ترجمان کے الیکٹرک۔فوٹو:فائل

ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت جاری ہے،ترجمان کے الیکٹرک۔فوٹو:فائل

کراچی: کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرنے کے نتیجے میں  شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 220 کے وی کی لائن ٹرپ کر جانے کے باعث ضلع جنوبی کے 11 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت جاری تاہم اس میں وقت لگے گا۔220 کے وی لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جن میں  صدر،برنس روڈ،آئی آئی چندریگرروڈ،کھارادر،ٹاور،گارڈن،رام سوامی،رنچھوڑلائن اور قیوم آباد سمیت لانڈھی کےعلاقے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا  جب کہ شہر میں شدید گرمی اور بد ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پہلے ہی ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔