غزہ میں حماس سے لڑائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک؛1 کا تعلق بھارت سے نکلا

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2023
گِل ڈینیئل بھارت میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے خاندان کے کچھ افراد اب بھی انڈیا میں ہیں، فوٹو: فائل

گِل ڈینیئل بھارت میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے خاندان کے کچھ افراد اب بھی انڈیا میں ہیں، فوٹو: فائل

تل ابیب: غزہ میں زمینی راستے سے حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے 2 اہلکار آج حماس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کا تعلق بھارت سے تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں برّی فوج کے مزید 2 اہلکار حماس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے جس کے بعد زمینی حملوں میں حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 88 ہوگئی۔

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو لگ بھگ ایک ہزار سے زائد ہے جب کہ 200 کے قریب اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل مغرب کا بگڑا ہوا بچہ اور مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا ذمہ دار ہے، ترک صدر

غزہ میں آج جھڑپ میں حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں میں ایک کا تعلق بھارت سے نکلا ہے۔ گِل ڈینیئل نامی اسرائیلی فوجی کی پیدائش بھارت میں ہوئی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 2 صحافیوں کے خاندان کے 30 افراد شہید 

بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ گِل ڈینیئل کا تعلق ہندوستان سے ہے اور ان کے اہل خانہ کے کچھ افراد اب بھی بھارت میں ہی بستے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بھارتی نژاد اہلکار کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔