باکس آفس پر انیمل کا راج 600 کروڑ کے کلب میں داخل

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی انیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا


ویب ڈیسک December 09, 2023
فوٹو : فلم پوسٹر

بالی ووڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم 'انیمل' نے باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم 'انیمل' ناصرف بھارت بلکہ پوری دُنیا میں باکس آفس پر حکمرانی کررہی ہے، ایکشن فلم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

'انیمل' نے یکم دسمبر سے اب تک پوری دُنیا میں 600 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کو فلم 'انیمل' کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی، ٹریلر میں رنبیر کپور کو بےرحمی سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: "اینیمل" میں مختصر کردار سے ترپتی ڈمری کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ

600 کروڑ کا سنگِ میل عبور کرنے پر 'انیمل' کے فلمسازوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے بےپناہ محبت کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔




یاد رہے کہ 'انیمل' میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔


اس کے علاوہ انیل کپور 'انیمل' میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں