کریتی اور ٹائیگر شروف کی ’’ہیرو پنتی‘‘ نے 3 دن میں 21 کروڑ کمالیے

شوبز ڈیسک  منگل 27 مئ 2014
فلم نے پہلے روز 6.63 کروڑ، دوسرے روز 6.42 اور اتوار کو 8.28 کا بزنس کیا۔  فوٹو : فائل

فلم نے پہلے روز 6.63 کروڑ، دوسرے روز 6.42 اور اتوار کو 8.28 کا بزنس کیا۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ جیکی جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف اور اداکارہ کیرتی سنون کی پہلی فلم ’’ ہیروپنتی ‘‘ اپنی ریلیز کے پہلے نے 3 دن میں 21 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر گئی۔

فلم جمعہ کے روز سینما گھروں کی زینت بنائی گئی اور پہلے دن فلم نے 6.63 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔ ہفتہ کو اس کا کاروبار 6.42 کوڑ روپے رہا جب کہ فلم نے اتوار کے روز باکس آفس پر 8.28 کروڑ روپے کا بزنس کیا اس طرح تین دن میں فلم نے دو دنوں میں فلم نے21 کروڑ 33 لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔

اداکارہ شلپا شیٹھی اور صوفیہ چوہدری نے فلم میں ٹائیگر کی اداکاری کی تعریف کی ہے جب کہ اداکار رتیش دیش مکھ نے فلم کی کامیابی پر ٹائیگر کو مبادکباد دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔