شاہ رخ خان اکشے کمار اجے دیوگن کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر نوٹس جاری

شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا


ویب ڈیسک December 10, 2023
اکشے کمار نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر معذرت کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے تین سُپر اسٹارز شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو گٹکے کے اشتہار میں کام پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن نے گٹکے کے ایک اشتہار میں کام کیا تھا جس کے بعد تینوں اداکاروں کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس تنقید کے بعد اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے معذرت کرلی تھی اور کہا تھا کہ وہ دوبارہ ایسے کسی بھی اشتہار میں کام نہیں کریں گے۔

بعدازاں، موتی لال یادو نامی ایڈوکیٹ نے آلہ آباد کورٹ میں ان تینوں بالی ووڈ اسٹارز کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ حکومتی اعزازات حاصل کرنے والے ان اداکاروں کا گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا درست نہیں ہے، یہ ایسا کرکے غلط چیز کو دُنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

ایڈوکیٹ موتی لال یادو کی درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی تھی اور عدالت نے بھارتی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ درخواست گزار کے اعتراضات پر مناسب کارروائی کی جائے تاہم حکومت کی جانب سے تینوں اداکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا اکشے کمار کو مہنگا پڑگیا

بھارتی حکومتی کی خاموشی سے تنگ آکر ایڈوکیٹ موتی لال یادو نے حال ہی میں ایک بار پھر عدالت کا رخ کیا جس پرعدالت نے تینوں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے۔

آلہ آباد کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈپٹی سولیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے الہ آباد کورٹ کی لکھنؤ بنچ کو مطلع کیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ان تمام اداکاروں کو پہلے ہی گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے سے متعلق وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا گیا ہے لہٰذا آپ اس عدالت سے درخواست کو خارج کر دیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی 2024 کو مقرر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں