ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2 تمغے پاکستان کے نام

اسپورٹس ڈیسک  پير 11 دسمبر 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاکستان کے کھلاڑیوں نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ 2023 میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔

ورلڈ ایم ایم چیمپیئن شپ 7 سے 10 دسمبر 2023 کو بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی۔ پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کے جی اور شاہ زیب خان نے 83.9 نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس اسپورٹس میں پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ اس چیمپیئن شپ میں 38 ممالک نے حصہ لیا۔

صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ذوالفقار علی نے نوجوان ٹیم کو ملک کے لیے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔