مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 27 مئ 2014
طیارے کے تباہ ہونے کی وجوبات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، بھارتی فضائیہ۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے

طیارے کے تباہ ہونے کی وجوبات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، بھارتی فضائیہ۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے

سری نگر: بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع انن تناگ میں گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ساختہ مگ 21 لڑاکا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع انن تناگ کے علاقے بیج بہارا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک رگھو بانسی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوبات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی مقبوضہ کشمیر میں سری نگر ایئر پورٹ کے مگ 21 لڑاکا طیارہ ایک مکان کر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی جب کہ ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا جب کہ گزشتہ 50 سال کے دوران بھارت کے 30 مگ 21 طیارے حادثوں کا شکار ہوئے جن کے نتیجے میں 170 سے زائد بھارتی پائلٹ  ہلاک اور 40 سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔