مظفر گڑھ میں دو لاپتا بچوں کی باقیات برآمد سفاک قاتل گرفتار

پانچ روز بعد تین لاپتا بچوں میں سے دو کی کھوپڑیاں اور خون آلود کپڑے ملے، ایک بچے کو زندہ بازیاب کرالیا گیا


ویب ڈیسک December 13, 2023
(فوٹو: فائل)

پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ کے تھانہ خان میں چند روز قبل اغوا ہونے والے بچوں میں سے دو کی لاشیں برآمد ہوگئیں جبکہ پولیس نے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ خان گڑھ کے علاقے لیاقت آباد سے چند روز قبل اغوا ہونے والے تین بچوں میں سے دو بچوں کو قتل کرنے کے شواہد پولیس نے حاصل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک بچے کو زندہ بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق پانچ روز بعد دو بچوں کی کھوپڑی اور خود آلود کپڑے ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، واقعے کی مزید تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں