- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
- دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری
- 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
- الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
- راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
- افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
- اللہ نے طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
آئی فون صارفین آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ سے ناراض
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں ہفتے جاری کی گئی آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ نے آئی فون صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اپ ڈیٹ کو فوری ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مسائل کا سامنا کرنے والے متعدد ناراض صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی شکایات کے انبار لگا دیے۔
درج کی گئی شکایات میں صارفین کا کہنا تھا کہ آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد ان کو اپنا فون دن میں متعدد بار چارج کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری بہت تیزی سے ختم ہوگئی، صرف 10 منٹ کے استعمال میں بیٹری 99 فی صد سے 91 پر آگئی۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا ’آئی او ایس 17.2 میری بیٹری تیزی سے ختم کر رہا ہے۔‘
ایک صارف نے بتایا کہ آئی فون ایس ای میں آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ کے بعد سے بیٹری تیزی سے خرچ ہورہی ہے۔ مختصر دورانیے میں وہ دو بار اپنا فون چارج پر لگا چکے ہیں۔
ایپل کی جانب سے رواں ہفتے کے شروع میں آئی فون ایکس ایس اور اس کے بعد کے ماڈلز سمیت آئی پیڈ کے متعدد ماڈلز کے لیے آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ جاری کی گئی تھی۔
اس اپ ڈیٹ میں جرنل نامی ایک نیا فیچر شامل کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اس اپ ڈیٹ میں بگز کے فوری حل اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔