بھارتی ٹیم میں اب کوئی کھلاڑی ’’نمبر 7‘‘ جرسی نہیں پہن سکے گا، مگر کیوں؟

ویب ڈیسک  جمعـء 15 دسمبر 2023
بھارتی بورڈ کا ٹنڈولکر کے بعد دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا طریقہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی بورڈ کا ٹنڈولکر کے بعد دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا طریقہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انوکھا قدم اُٹھالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20، ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 7 نمبر جرسی کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔0

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے فیصلے کے بعد موجودہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جرسی نمبر 7 نہیں پہن سکے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟

اس سے قبل لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی بورڈ نے جرسی نمبر 10 کو بھی ریٹائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹریوس ہیڈ کا سہواگ سے موازنہ؛ سابق بھارتی کرکٹر نے سوال کو ’بیہودہ‘ قرار دیدیا

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ جرسی نمبر 10 اور 7 نہ لیں، فاسٹ بولر شاردول ٹھاکر نے مختصر مدت کیلئے جرسی نمبر 10 کا انتخاب کیا تھا بعدازاں انہوں نے نمبر تبدیل کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔