شاہ رخ خان کا بیٹا اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل پڑا

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 دسمبر 2023
فوٹو : بھارتی میڈیا

فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے ابرام خان نے اپنے والد کا آئیکونک اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیشنل امبانی اسکول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں ایشوریا رائے بچن، ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، شاہ رخ خان، گوری خان اور سہانا خان سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

اس اسکول میں شاہ رخ خان کا چھوٹا بیٹا ابرام خان بھی زیرِ تعلیم ہے اور تقریب میں ابرام نے پرفارم بھی کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے ابرام خان کہتے ہیں کہ مجھے گلے ملنا بہت پسند ہے اور پھر بیک گراوْنڈ میوزک میں شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” کا میوزک چلتا ہے۔

اس بیک گراوْنڈ میوزک کے چلتے ہوئے اسٹیج پر موجود ابرام اپنے والد شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپناتے ہیں اور پھر کچھ بچے ابرام سے گلے ملتے ہیں۔

ابرام کو اپنے آئیکونک اسٹائل میں دیکھ کر سامعین میں بیٹھے شاہ رخ خان جذباتی ہوجاتے ہیں اور اُن کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اور گوری خان 3 دہائی قبل 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں، اس خوبصورت جوڑی کے 3 بچے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔