غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے، اسرائیلی وزیر

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 دسمبر 2023
اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ بستیاں تعمیر کرنا ہوں گی،اسرائیلی وزیر:فوٹو:فائل

اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ بستیاں تعمیر کرنا ہوں گی،اسرائیلی وزیر:فوٹو:فائل

 غزہ: غزہ پر ایٹم بم گرانے کا بیان دینے والے اسرائیلی وزیر نے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیل کے ثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا کہ  غزہ پر جوہری بم پھینکنا مسئلے کا ایک ممکنہ حل ہے۔ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو وہاں دوبارہ بستیاں قائم کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی سفاکیت؛ غزہ میں 10 اور مغربی کنارے میں 11 فلسطینی شہید

سعودی عرب سمیت دیگر مسلم مالک نے اسرائیلی وزیرکے بیان پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے ان کی وزارت عارضی طور پر معطل کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔