پریانکا چوپڑا فلم ’’لجو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

اے پی پی  بدھ 28 مئ 2014
فلمساز بوبی بیٹری نے اداکار عامر خان اور کرینہ کپور کو لے کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔   فوٹو : فائل

فلمساز بوبی بیٹری نے اداکار عامر خان اور کرینہ کپور کو لے کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم ’’لجو‘‘ میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ فلمساز بوبی بیٹری جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اداکار عامر خان اور کرینہ کپور کو لے کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا بعد ازاں اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ بوبی نے ٹی پی اگروال کے تعاون سے دوبارہ اس فلم کے آغاز کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس میں اداکار عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور کو نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔