کراچی اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد محدود تیزی، مزید 28 پوائنٹس ریکور

بزنس رپورٹر  بدھ 28 مئ 2014
مارکیٹ 29175 پر پہنچنے کے بعد دبائو میں آ گئی، بیرونی سرمایہ کاروں نے 17 لاکھ ڈالر نکال لیے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

مارکیٹ 29175 پر پہنچنے کے بعد دبائو میں آ گئی، بیرونی سرمایہ کاروں نے 17 لاکھ ڈالر نکال لیے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی: نئے وفاقی بجٹ میں پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 13 کھرب روپے مختص کرنے سے سیمنٹ کی کھپت بڑھنے، کے الیکٹرک کے ممکنہ بہتری مالیاتی نتائج کی توقعات کے علاوہ آئل اینڈ بینکنگ سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے کے باوجودکراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان سے دوچار رہی اور آل شیئر انڈیکس میں 45.67 پوائنٹس کی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے14 ارب78 کروڑ16 لاکھ93 ہزار140 روپے ڈوب گئے۔

ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر64 لاکھ73 ہزار373 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر 155.41 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس 29175پر پہنچ گیاتھا لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے17 لاکھ 5 ہزار 317 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے37 لاکھ98 ہزار93 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے9 لاکھ69 ہزار963 ڈالر  کے انخلا نے مارکیٹ کو ملے جلے رحجان سے دوچار کردیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 27.73 پوائنٹس کے اضافے سے 29048.21 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 28.34 پوائنٹس کے اضافے سے 19896.24 اور کے ایم آئی30 انڈیکس165.58 پوائنٹس کے اضافے سے 46059.31 ہوگیا، کاروباری حجم 47.67 فیصد زائد رہا،16 کروڑ 37 لاکھ62 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 372 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں153 کے بھائو میں اضافہ، 197 کے دام میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔