انڈر19 ایشیاکپ، فائنل میں آج یو اے ای اور بنگلہ دیش مقابل

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2023
سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکستوں کے بعد پاکستان اور بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے سی سی

سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکستوں کے بعد پاکستان اور بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے سی سی

دبئی: انڈر 19 کرکٹ ایشیاکپ کے فائنل میں آج متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

انڈر 19 کرکٹ ایشیاکپ کے فائنل میں اتوار کو میزبان متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکستوں کے بعد پاکستان اور بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے، بنگلہ دیش نے بھارت کو 4 وکٹ سے مات دی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیاء کپ: یو اے ای نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے دی

پہلے سیمی فائنل میں یواے ای نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 11 رنز سے قابو کیا تھا،میزبان کپتان ایان افضال خان اور مہمان قائد محفوظ الرحمان نے فیصلہ کن معرکے میں بھی عمدہ کارکردگی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔