بگ باس کی فاتح روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

ویب ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2023
روبینہ دلیک نے سال 2018 میں اداکار ابھینو شکلا سے شادی کی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

روبینہ دلیک نے سال 2018 میں اداکار ابھینو شکلا سے شادی کی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ اور مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا جڑواں بیٹیوں کے والدین بن گئے ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کی جِم ٹرینر نے کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روبینہ دلیک نے پہلے ہی یوٹیوب پر اس خوشخبری کا اعلان کردیا تھا کہ اُن کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اداکارہ نے بچوں کی جنس راز ہی رکھی تھی۔

اب گزشتہ روز روبینہ دلیک کی جِم ٹرینر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اداکارہ کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے روبینہ دلیک کو مبارکباد دی۔

r1

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی تک روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کی جانب سے جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے کوئی سوشل میڈیا پوسٹ یا بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بھارتی میڈیا اور اداکارہ کی جِم ٹرینر نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کو ہندو مخالف بیان پر دھمکیاں ملنے لگیں

واضح رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈراما سیریل “چھوٹی بہو” میں اپنے شاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں، وہ بھارتی شوز “بگ باس 14″، “جھلک دِکھلا جا 10″ اور “خطروں کے کھلاڑی 12″ میں بھی پرفارم کرچکی ہیں۔

روبینہ دلیک بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح بھی تھیں، اُنہوں نے سال 2018 میں اداکار ابھینو شکلا سے شادی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔